تل ابیب(این این آئی) اسرائیل نے یرغمالیوں کی اس فہرست کو مسترد کر دیا ہے جسے تل ابیب معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران رہا کرنے پر اصرار کرتا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق کمیشن نے ایک فلسطینی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حماس ان چونتیس میں سے بائیس ناموں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے جنہیں اسرائیل پہلے مرحلے میں رہا کرانا چاہتا ہے۔انہوں نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اس پیشکش میں حماس کی جانب سے 12 لاشوں کی واپسی کی رضامندی بھی شامل ہے تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔