امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ جویریہ عباسی 52سال کی ہو گئیں۔اداکارہ نے گزشتہ روز ہی اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ خوش گوار انداز میں سالگرہ منائی ہے۔جویریہ عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔جویریہ عباسی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برتھ ڈے پارٹی۔جوریہ عباسی نے اپنی اس پوسٹ میں دوستوں، خاندان اور چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے اوران کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

راولپنڈی (این این آئی)سینئر اداکار جان ریمبو نے کہا ہے کہ اہلیہ صاحبہ کی اپنے والد سے پہلی ملاقات میں میرا ہلکا سا ہاتھ تھا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افضل خان نے کہاکہ اہلیہ کی حقیقی والد سے زندگی میں ہونے والی پہلی ملاقات کے پیچھے میرا ہی ہلکا سا ہاتھ تھا۔انہوں نے بتایا کہ میرے سسر کا جب مجھ سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ وہ صاحبہ سے ملنے کی 2 سے 3 بار کوشش کر چکے ہیں لیکن بیٹی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب مجھے یہ پتہ چلا کہ میرے سسر خود چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سے ملیں تو پھر میں نے صاحبہ کو بتایا کہ آپ کے والد آپ سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ کہنے لگیں کہ میں تو ان سے پہلے کبھی ملی ہی نہیں تو اب ان سے مل کر کیا بات کروں گی؟۔ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ نے اپنے والد سے ملاقات کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں پورا ایک ہفتہ لگایا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved