لاہور(این این آئی)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علامہ راجا ناصر عباس سے پارہ چنار میں سڑک کھلوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارہ چنار کا مسئلہ خیبر پختونخوا کا ہے اور ایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سوا پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے۔