کراچی (این این آئی)بیٹے کی شادی پر اسماء عباس، زارا نور اور بشری انصاری کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جنہیں کچھ صارفین پسند اور کچھ تنقید کررہے ہیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسماء اور شوہر، زارا نور عباس اور اسد صدیقی، بشری انصاری دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ دلچسپ ڈانس میں مصروف ہیں۔صارفین نے کہا کہ زارا نور عباس اور والدہ کا پہناوئوں سے متعلق انتخاب اچھا نہیں ہے۔متعدد صارفین نے اداکارائوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب ڈانس کرنا نہیں آتا تو ڈانس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہئے۔
