امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

پی ٹی آئی کا فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کی سزاؤں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملٹری کورٹ سے سویلین کو سزائیں دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔پارٹی کے رہنما علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ انصاف لائر فورم پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، ملٹری کورٹ میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے کہنے پر رٹ دائر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ان فیصلوں کو کالعد قرار دیا جائے گا اور سزا پانے والے جلد رہا ہوں گے، جیلوں میں قید تمام قائدین اور کارکنان کی جلد رہائی کیلئے قوم سے دعائیں کرنے کی اپیل ہے، پشاور:انصاف لائر فورم پشاور ، اسلام اباد اور پنجاب میں بھی رٹ دائر کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 85 افراد کو سزائیں سنائی گئی تھیں، ان سزا یافتہ افراد پر گزشتہ سال عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved