کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ڈیلاس شو میںپروگرام آرگنائزر نے میری منیجر سے بدتمیزی کی جس کے باعث شو چھوڑا۔ڈیلاس میں ہونے والے نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ میٹ اینڈ گریٹ کے سلسلے میں ساتھی اداکار فہد مصطفی کے ساتھ موجود تھیں کہ اس دوران پروگرام کے آرگنائزر نے ان کے منیجر کے ساتھ بد تمیزی کی۔ہانیہ عامر نے کہا کہ شو بہت اچھے انداز میں جاری تھا، میں مداحوں کے ساتھ تصاویر لے رہی تھی، جب واپس اپنی نشست پر پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ ایک پروگرام آرگنائزر نے میری منیجر سے غیر شائستہ انداز میں بات کی۔ہانیہ عامر کے مطابق اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ،خیر میں فہد کی تعریف کروں گی وہ اچھا انسان ہے، انہیں جب معلوم ہوا ایسا کچھ ہوا ہے تو انہوں نے بھی میری منیجر سے بات چیت کی اور معاملے سے متعلق پوچھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بعد میں ہم نے سوچا کیوں نا مداحوں کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے جا کر کچھ تصاویر لے لی جائیں، اس موقع پر اس آرگنائزر نے ہمارے نام پکارے اور کہا آپ لوگ چلے جائیں، ہمیں اس صورتحال میں پروموٹر عارف خان نے نکالا اور ہوٹل تک پہنچایا تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔ہانیہ عامر نے کہا کہ سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ کی پوزیشن بڑی ہو یا چھوٹی آپ کو کسی کی بے عزتی کا حق حاصل نہیں۔اداکارہنے کہا کہ آخر میں یہ کہوں گی کہ میں ان لوگوں سے معافی مانگنا چاہوں گی جو وہاں آئے تھے، مجھے آپ سب سے پیار ہے ، یہ تقریب اِس انداز میں ختم نہیں ہونی چاہیے تھی۔
