امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کی ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لینے کی ہدایت

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے کے اندر انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لینے اور وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامئے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کویہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں دسمبر 2024میں یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے پیش نظر مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔اعلامئے کے مطابق وزیراعظم نے جامع رپورٹ مرتب کرنے پر مشتاق سکھیرا کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف اب تک تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک جانے والے تمام افراد کیلئے ویزا کی جانچ پڑتال اور دیگر قواعد و ضوابط کو موثر بنایا جائے، حکومت پاکستان ملک سے انسانی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں دسمبر 2024کو یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ان کے جسد خاکی کی وطن واپسی کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved