امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی اداکار کا کرینہ کپور سے متعلق کیا جانیوالا تبصرہ وائرل، مداح بھڑک اٹھے

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کی عمر سے متعلق کیے جانے والے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جس میں ایک خاتون مداح نے اداکار سے خواہش کا اظہار کیا۔مداح نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں خاقان بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں، خاتون کی خواہش سْن کر میزبان تابش ہاشمی نے ان سے کہا کہ آپ کی شکل کرینہ سے ملتی بھی ہے اور یہ اْس فیملی کے ہی لگتے ہیں۔خاقان شاہنواز یہ سن کر مسکرائے اور کہا میں ان کے بیٹے کا کردار کرسکتا ہوں، کرینہ جی بہت بڑی ہیں، میں ان کا بیٹا بن سکتا ہوں۔ تاہم اداکار کے ان جملوں نے ناصرف بھارتی سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔نریانی جوشی نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ کرینہ کا نام لے کر بیچارے کو شہرت مل گئی۔ساحل نامی مداح نے کہا بھائی سمجھتا ہے شاید اس نے مذاق کیا لیکن کرینہ کے لیے خاقان جیسا شخص کوئی دنیا میں ہے ہی نہیں۔دلراج کور نے لکھااس دنیا میں ہر شخص کی عمر بڑھے گی، پوری زندگی کوئی جوان رہتا ہے کیا؟ اس قسم کے تبصرے کرنا بند کریں۔ایک اور صارف نے کہا ‘اب یہ شخص کرینہ کی وجہ سے مشہور ہوجائے گا، کرینہ ایک رانی ہیں، اور جو عمر پر تبصرہ کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی عمر بھی بڑھے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved