امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیروزخان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد نئی تصاویر شیئر کر دیں

کراچی (این این آئی)گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور اْن کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں اور سوشل میڈیا پر پوسٹس زیرِ گردش رہیں۔بعد ازاں اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے ان افواہوں اور چہ مگوئیوں کی تردید بھی کی تھی۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘خانی’ اور ‘خدا اور محبت’ کے اداکار فیروز خان نے کچھ گھنٹے قبل دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصویریں شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اس خوبصورت نوجوان جوڑے کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ اور ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اور اْن کی اہلیہ ایک دوسرے کے ساتھ مثبت اور مضبوط رشتے سے جڑے ہیں۔فیروز خان کی ان تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں تبصرے کیے جا چکے ہیں۔فیروز خان کے مداح اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اس نو بیاہتا جوڑی کے لیے دعائیں جبکہ اداکار کے ناقدین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved