اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے جبکہ دوسری بیٹھک اب 2جنوری کو ہوگی جس میں اپوزیشن جماعت اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔