اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 67ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیو کے مزید دو کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 67ہو گئی ہے۔ پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک(خیبرپختونخوا)جبکہ دوسرا کشمور(سندھ)سے سامنے آیا ہے، پولیو حکام کی جانب سے بھی دونوں کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔