امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان تربیت یافتہ فیلڈ پروفیشنلز کی مہارت کے ذریعے صحت عامہ کے خطرات سے نمٹ رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان تربیت یافتہ فیلڈ پروفیشنلز کی مہارت کے ذریعے صحت عامہ کے خطرات سے نمٹ رہا ہے، پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز نے تمام خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا،نیشنل ایکشن پلان برائے صحت و سلامتی 2024-28کو اپنانے کی صورت میں پاکستان بین الاقوامی صحت کے ضوابط کی تعمیل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔وبا سے بچاو کی تیاری کے عالمی دن پر وزیراعظم نے صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ پوری دنیا میں وبائی امراض کے مقابلے کے لیے تعاون اور احتیاطی تدابیر پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے،COVID-19کی وبا نے عالمی برادری میں صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے مستقل عزم اور کوشش کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہاکہ متعدد صحت کے چیلنجوں کے باوجود، پاکستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام نے پائیدار ی کا ثبوت دیا اور ہمارے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی انتھک لگن سے ہزاروں زندگیاں بچ سکیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ہمارے تربیت یافتہ فیلڈ پروفیشنلز کی مہارت کے ذریعے صحت عامہ کے خطرات سے نمٹا جا رہا ہے، پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز نے تمام خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،نیشنل ایکشن پلان برائے صحت و سلامتی 2024-28کو اپنانے کی صورت میں پاکستان بین الاقوامی صحت کے ضوابط کی تعمیل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ ون ہیلتھ اپروچ کے ذریعے حکومت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہی ہے تاکہ صحت کے چیلنجز سے نمٹا جا سکے، یہ مربوط فریم ورک ابھرتے ہوئے خطرات کو روکنے اور ان کا جواب دینے کی ہماری صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم وبائی امراض سے بچاؤ کی تیاری کیلئے مقامی فنڈنگ بڑھانے، فوری ردعمل کے لیے حکمت عملیوں کو نافذ کرنے، اور وبائی امراض کے تدارک کی خدمات کو ملک بھر میں پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے پائیدار نظام کی تعمیر اور سب کے لیے ایک محفوظ، صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved