امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فلموں کے لیے میں ہمیشہ وقت پر پہنچتا ہوں لیکن زندگی میں، میں غیر منظم ہوں،عامر خان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بری عادتوں سے متعلق بتادیا۔بھارتی فلموں کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ہونے والی گفتگو کے دوران فلم اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دور میں شراب نوشی میں حد سے زیادہ مبتلا تھے، اس دوران انہوں نے بتایا کہ اب وہ شراب نوشی چھوڑ چکے ہیں، لیکن پائپ پینے کی عادت اب بھی ان کے ساتھ ہے۔نانا پاٹیکر کے سوال پر کہ کیا وہ کبھی سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں، عامر نے جواب دیانہیں، فلموں کے لیے میں ہمیشہ وقت پر پہنچتا ہوں۔ لیکن زندگی میں، میں غیر منظم ہوں۔عامر خان نے مزید کہا کہ میں پائپ پیتا ہوں۔ اب میں نے شراب چھوڑ دی ہے، لیکن ایک وقت تھا جب میں ساری رات شراب پیتا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں انتہا پسند ہوں، جو کرتا ہوں وہ مسلسل کرتا ہوں اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں غلط کر رہا ہوں لیکن پھر بھی خود کو روک نہیں پاتا۔عامر خان نے وضاحت کی کہ جب وہ کسی فلم پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو سختی سے منظم رہتے ہیں۔ نانا پاٹیکر نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ ہر سال ایک فلم کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ پہلے وہ تین سال میں ایک فلم کرتے تھے۔ان کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہوگی، جو 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، اس فلم میں عامر خان، درشیل سفاری اور جنیلیا ڈیسوزا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved