لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نصرت شاہ نے ملاقات کی۔بھٹو ہائوس نوڈیرو میں ہونے والی ملاقات کے دوران وائس چانسلر نصرت شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی۔ڈاکٹرنصرت شاہ نے یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔