امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر 295روپے کی سطح پر آگیا

کراچی(این این آئی) آئی ایم ایف کے متعدد بجٹ اقدامات کو شرائط سے متصادم قرار دیتے ہوئے بجٹ کی منظوری سے قبل ترامیم کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے کی خبروں کے باعث ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ بڑھ کر 295روپے کی سطح پر آگئے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 295روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کے اضافے سے 287.36روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے پیش گوئی کی ہے کہ 30جون 2023 تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی صورت میں ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 270 روپے پر آنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 245 روپے ہے جسے غیر ضروری طور پر بڑھایا گیا ہے۔ اگلے ہفتے سے حج فلائیٹ آپریشن ختم ہونے سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹتی جارہی ہے جبکہ بینک بھی ایکس چینج کمپنیوں کو ڈالر فراہم کررہے ہیں جو اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھانے کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نادہندگی سے بچنے کے لیے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنا ضروری ہے جس کے لیے 30جون 2023 تک آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بحال کرنے کے لیے ان بجٹ اقدمات میں ترامیم کرنی ہوگی جو معاہدے کی مطلوبہ شرائط سے متصادم ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ عیدالاضحی کی وجہ سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی ترسیلات کی آمد کا حجم بڑھے گا جو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھنے اور روپے کے استحکام کا باعث بنے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved