امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈ چیمپئین آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان اور بھارت پھر مدمقابل آئیں گے

برمنگھم (این این آئی)ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ نے اپنے انتہائی متوقع سیزن 2 کا اعلان کردیا ہے، ایک توسیع شدہ شیڈول، مارکی کھلاڑیوں اور اضافی مقامات کے ساتھ، ٹورنامنٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہے،یہ اپنے افتتاحی سیزن کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ بن چکی ہے۔ چھ ممالک بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹرز ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان سنسنی خیز افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا،ناک آؤٹ میچز بشمول 31 جولائی کو دو سیمی فائنل اور 2 اگست کو گرینڈ فائنل بھی ایجبسٹن میں ہوں گے۔ مقامات کی مکمل فہرست جلد جاری کردی جائیگی۔ڈبلیو سی ایل کے سی ای او ہرشیت تومر نے کہا کہ ڈبلیو سی ایل سیزن 1 نے ایک ناقابل یقین مداح تجربہ فراہم کیا، اور ہم سیزن 2 کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہماری توجہ دنیا بھر کے ناظرین کے لئے ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرنے پر ہے۔ڈبلیو سی ایل کے شریک مالک اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہر سال بڑی ایسوسی ایشنز اور لیگ بڑی اور بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سیزن 2 دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناظرین کا دعویٰ بھی کرے گا۔ لیگ کے بارے میں بہت سے دلچسپ اعلانات ہونے والے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved