اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی رہنماؤں کی حکومت کیساتھ مذاکرات میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اجلاس کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پشاور کی عدالتوں میں پیشی کی وجہ سے نہ آسکے جبکہ حامد خان بنگلادیش کے دورے کی وجہ سے اور سلمان اکرم راجہ لاہور میں عدالتی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران مصروفیات کی وجہ سے مذکرات میں شریک نہ ہو پائے،پی ٹی آئی کے کسی ممبر نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا تھا۔