اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔طلال چوہدری نے کہاکہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کی معافی کے لیے نہیں ہوں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسے معافی مل سکتی ہے؟ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دھونس اور دھمکی کو دماغ سے نکالیں اور سیاسی رویہ اختیار کریں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کے پی کے میں 13 سال مسلسل حکومت کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔