امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان نے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب ‘ غیر ضروری قراردیدیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دفاعی پروگرام جوہری ہو یا میزائل پروگرام صرف ملک کی سیکیورٹی کیلئے ہے، بڑی طاقتیں ذمے دارانہ رویہ اپنائیں،قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر جنوبی ایشیا کے تناظر میں دفاعی نوعیت کا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایسے نہیں ہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام اور پاکستانی کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور ناانصافی پر مبنی ہیں،امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ غیر مناسب طور پر لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام سے امریکا کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، امریکا کی جانب سے اس سے متعلق بیان کی گئیں وجوہات میں حقیقت نہیں۔انہوںنے کہاکہ کبھی نہیں کہا امریکا سے ایسے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال پیدا ہو اور میزائل کی ضرورت پیش آئے، پاکستان نے امریکا کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام جوہری ہو یا میزائل پروگرام صرف پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے ہے، بڑی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ ذمے دارانہ رویہ اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سپر پاور کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے تکلیف اور نہ کوئی خطرہ ہونا چاہیے، واشنگٹن جانتا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کیوں شروع کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خطے کو نیوکلیرائز کیا، میزائل سسٹم کی دوڑ شروع کی، یہاں پر مین پارٹی اور اس کا اصل ذمے دار بھارت ہے، بڑا ضروری ہے کہ اس معاملے پر دہرے معیارات نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی اقدامات نے خطے کو خطرے سے دو چار کیا، اس پر انہیں غور کرنا چاہیے، بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمارا دفاع ہمارے لیے اہم ہے، پاکستان کی سیکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے نیو کلیئر اور میزائل پروگرام کا تحفظ کیا، پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں، مگر ہم نے اپنی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کسی کے دباؤکے بغیر اپنے دفاع کی صلاحیت کو بڑھایا، ان اقدامات سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے فیصلے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، یورپی یونین کے ترجمان کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہمارے آئین اور عدالتوں میں ہمارے اندورنی معاملات حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved