امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کرینہ کپور خان کو ایک بار مبینہ طور پر بوبی دیول کی اہلیہ تانیا نے تھپڑ مارا تھا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کو ایک بار مبینہ طور پر بوبی دیول کی اہلیہ تانیا نے تھپڑ مارا تھا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ اس وقت کی بات ہے جب کرینہ کپور اور بوبی دیول اپنی فلم ‘اجنبی’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔بالی ووڈ میں کیٹ فائٹ کوئی نئی بات نہیں اور یہ بات بھی ہر کوئی جانتا ہے کہ فلم اجنبی کی دونوں ہیروئنز یعنی اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ بپاشا باسو کا جھگڑا طویل عرصے سے چل رہا ہے، تاہم اس جھگڑے میں بوبی دیول کی اہلیہ تانیا بھی شامل ہو گئی تھی جنہوں نے کرینہ کپور کو تھپڑ مار دیا تھا۔یہ سب اس وقت شروع ہوا جب کرینہ کپور نے اپنے ڈیزائنر وکرم پھڈنس کو فلم کی شوٹنگ کے دوران بپاشا باسو کے لیے فلم کے ملبوسات تیار کرنے سے روک دیا تو بوبی دیول کی اہلیہ تانیا نے بپاشا باسو کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تانیا دیول کا اس طرح بپاشا باسو کی مدد کرنا کرینہ کپور کی والدہ ببیتا کو ایک آنکھ نہ بھایا، جس کی وجہ سے ببیتا اور تانیا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔بعد ازاں والدہ کے ساتھ ہونے والے تانیا کے جھگڑے نے کرینہ کپور کو بھی غصہ دلا دیا، اور بات بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ گئی کہ تانیا دیول نے کرینہ کپور کو زور دار تھپڑ مار دیا، جس کے سبب کرینہ کپور اور بوبی دیول کے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved