امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول فنکشن میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔اداکاروں کی اس تقریب میں آنے کے موقع کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ ہو رہا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور ان کی علیحدگی، ناراضگی یا طلاق کی افواہیں صرف افواہیں ہی ہیں۔گاڑی سے اتر کر تینوں رشتے دار ایک ساتھ ہی اسکول میں اندر جانے کے لیے آگے بڑھے۔اس موقع پر ایشوریا رائے کو اپنے سسر امیتابھ بچن کو سنبھالے تو دوسری جانب ابھیشیک کو ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے دیکھا گیا۔یاد رہے کہ کچھ وقت سے بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان تعلقات خراب ہونے اور طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 2007ء میں ہوئی تھی۔اس جوڑی کی ایک بیٹی آرادھیا بھی ہے جس کی عمر 13 سال ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved