اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔