امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قوم نے پی ٹی آئی کے نفرت انگیز بیانئے کو مسترد کردیاہے،بیرسٹردانیال چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ قوم نے پی ٹی آئی کے نفرت انگیز بیانئے کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے،عوام پر اب پی ٹی آئی کے انتشاری ہتھکنڈوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا، ملک آگے بڑھ رہا ہے ،حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،پی ٹی آئی کی ملک میں افراتفری ، انتشار پھیلانے ،ترقی میں خلل ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گیمسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پی ٹی آئی کے نفرت انگیز بیانیے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کو کامیابی کے ساتھ ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی ملک میں انتشاری ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نفرت، افراتفری اور عدم استحکام پھیلانے کی مذمت کی۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کا انتشاری بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے ،ملک آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک میں افراتفری ، انتشار پھیلانے اور ملک کی ترقی میں خلل ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 11 سالہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، پی ٹی آئی یہاں پرعام لوگوں کے بچوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے جبکہ بیرون ملک بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا تحفظ کر رہی ہے۔ دانیال چوہدری نے ملک کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مریم نواز کے پنجاب کے لیے وژن کو سراہا جہاں وہ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved