اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی اس سفارش کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا کہ بولی لگانے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے تکنیکی طور پر اہل ہو۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔