امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی نے سمجھداری سے گیم کھیلی، تمام کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے’مشتاق احمد

کراچی (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر مشتاق احمد چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات اور پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن پی سی بی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی نے بہت زبردست اسٹینڈ لیا اور بہت ہی سمجھداری کے ساتھ گیم کھیلی، تمام کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ آئی سی سی کے ٹورنانٹ کو آئی سی سی کو فیصلے کرنے چاہئیں اس سے پہلے ہم شور شرابہ کرتے تھے نعرے لگاتے تھے پی سی بی نے اس بار یہ کہا کہ آپ کا ٹورنامنٹ ہے ہم میزبان ہیں پی سی بی نے یہ کہا کہ ہم تیار ہیں آپ اپنی ٹیموں کو لیکر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی بہت رول ادا کیا ہو گا آئی سی سی کو تھوڑا پریشر دیا ہوگا جو اخبارات میں نظر نہیں آئیگا پاکستان ٹیم کی پرفارمنس ہو یا نہیں مگر فینز ہر جگہ ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024ـ27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved