واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقینا شریک ہوں گے۔ یہ تقریب اگلے ماہ ہوگی ، جس کے بعد نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ صدر جوبائیڈن کے مطابق اس اپروچ کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ ری پبلکن کا ‘بچگانہ کھیل’ ہوگا۔انٹرویو کے دوران جوبائیڈن نے کہا ‘ حقیقت یہ ہے کہ وہ جمہوری قواعد کو نہیں مانتے مگر میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم مانتے ہیں۔ میرا کام یہ ہے کہ انتقال اقتدار کو قابل عمل اور پائیدار بناں۔’ ہم بچوں کے کھیل کی طرح باہر جا کر نہیں بیٹھ سکتے۔ بے شک آپ تعاون کرنے والے نہ ہوں۔