امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت میں سی این جی ٹینکر سے ٹرک کی ٹکر، 5 افراد ہلاک

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں کیمیکل سے لدے ٹرک کی دیگر گاڑیوں سے ٹکر کے نتیجے میں آگ پھڑک اٹھی اور 5 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ راجستھان کے علاقے جے پور اجمیر ہائی وے پر جمعہ کوصبح پیش آیا جب پیٹرول پمپ کے باہر کھڑے سی این جی ٹینکر سے ایل پی جی ٹرک ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے تقریبا 40 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کے مطابق مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 28 کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ نے آس پاس کھڑی 40 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ 300 میٹر کے دائرے میں کئی گاڑیاں لپیٹ میں آ گئیں اور مکمل طور پر جل گئیں۔اس واقعے میں مبینہ طور پر کئی ڈرائیور جھلس گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved