امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایک ملک دو نظامکی پالیسی نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، چینی صدر

بیجنگ(این این آئی)مکا ئوکی وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریبات اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب مکا ایسٹ ایشین گیمز جمنازیم میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد سے مکا کی شاندار کامیابیوں نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ایک ملک، دو نظام کی پالیسی اہم ادارہ جاتی فوائد رکھتی ہے اور ہانگ کانگ اور مکا کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے یہ ایک اچھا نظام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے عظیم مقصد کی خدمت کے لئے اور مختلف معاشرتی نظاموں کے مابین پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یہ ایک اچھا نظام ہے جس پر طویل عرصے تک عمل کرنا ضروری ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک ملک، دو نظام میں شامل امن، شمولیت، کھلے پن اور مشترکہ فوائد کی اقدار چین اور دنیا دونوں کے لیے موزوں ہیں اور اس کا مشترکہ تحفظ کیا جانا چاہیئے .شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ اور مکا کی مادر وطن واپسی کے بعد سے ان علاقوں کا عملی تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکا کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور ایک ملک، دو نظام کے مستحکم اور دور رس نفاذ کو فروغ دینے کے لئے، ہمیں چار نکات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلییہ کہ ہمیں ایک ملک کی بنیاد پر عمل کرنا ہوگا اور دو نظاموں کے فوائد سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ دوسرا یہ کہ ہمیں اعلی سطح کی سلامتی کو برقرار رکھنا چاہئے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ تیسرایہ کہ ہمیں اپنے منفرد فوائد کو مکمل طور پر استعمال کر نا چاہئے اور اندرونی اور بیرونی مواصلات کو مضبوط بنانا چاہئے اور چوتھا یہ کہ ہمیں بنیادی اقدار اور شمولیت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اب سے لے کر آئندہ کچھ عرصے تک چینی طرز کی جدیدیت کی بدولت ملک کی ترقی اور قومی نشا ثانیہ کے حصول کے لیے یہ دور کلیدی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک دو نظام کی پالیسی نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور ہانگ کانگ اور مکاو کی بہتر ترقی کو عمل میں لانا ایک ملک دو نظام کے نفاذ کا اہم ہدف ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی نئی انتظامیہ کو تمام ساجی حلقوں کو ساتھ لے کر ایک ملک دو نظام کی خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنی چار توقعات بھی پیش کیں کہ اقتصادی تنوع کو اعتدال سے فروغ دیا جائے گا، خصوصی انتظامی علاقے کی گورننس میں بہتری لائی جائے گی، کھلیپن کے اعلی معیار ی پلیٹ فارم قائم کیے جا ئیں گے اور معاشرے میں امن و استحکام کو برقرار رکھاجائے گا۔شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں یہ امید بھی ظاہر کی کہ نوجوان ایک ملک دو نظامپر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک اور مکاو کی تعمیر میں اپنا بھرپور حصہ ادا کریں گے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved