امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، نیشنل یوتھ کونسل کی میعاد نوٹیفکیشن کی تاریخ سے دو سال کی مدت کیلئے ہو گی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اس کے چیئرپرسن ہوں گے جبکہ 9 حکومتی اراکین پر مشتمل اس کونسل کے دیگر ممبران میں وزیر امور نوجوانان پنجاب، وزیر امور نوجوانان سندھ، وزیر امور نوجوانان خیبرپختونخوا، وزیر امور نوجوانان بلوچستان، وزیر امور نوجوانان آزاد جموں و کشمیر اور وزیر امور نوجوانان گلگت بلتستان بلحاظ عہدہ شامل ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم یوتھ پروگرام اس کے سیکرٹری ہوں گے۔ وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے دیگر یوتھ اراکین میں آزاد جموں و کشمیر سے چار، بلوچستان سے 11، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 8، گلگت بلتستان سے 4، خیبرپختونخوا سے 15، پنجاب سے 33 اور سندھ سے 20اور 13اوورسیز پاکستانیز اراکین شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں نیشنل یوتھ کونسل کے بنیادی مقاصد اور موضوعاتی شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔نیشنل یوتھ کونسل کے بنیادی مقاصد میں10سے 29سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے کام کرنا اور ان کی نمائندگی کرنا شامل ہے اور یہ پاکستان بھر سے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت کی حامل سول سوسائٹی کی باضابطہ نمائندہ تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ نوجوانوں کو حکومت کی تمام سطحوں پر پالیسی سازی، عملدرآمد اور نگرانی میں شامل کرتے ہوئے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرے گی ۔ یہ کونسل نوجوانوں کے حوالے سے پالیسی اور ادارہ جاتی خلا کی نشاندہی کرے گی اور نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اہم مشاورت اور سمت فراہم کرے گی۔یہ نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس ضمن میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتی اداروں کی معاونت کرے گی جبکہ تمام سطحوں پر نوجوانوں سے متعلق پروگراموں ، اقدامات اور ادارہ جاتی اصلاحات کی سکیموں اور اقدامات کے اثرات کا جائزہ لے گی۔کونسل کے اراکین وسیع پیمانے پر7 موضوعاتی شعبوں میں کام کریں گے جن میں پالیسی سپورٹ،میڈیا سپورٹ،نیشنل یوتھ کونسل کو ادارہ جاتی بنانا،پسماندہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی حمایت کرنا ، معاشی ترقی، روزگار اور نوجوانوں کی مالی شمولیت کے مواقع کی نشاندہی کرنا تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کو تقویت دینے اور روزگار کی صلاحیتوں کی ترقی کے لئے اقدامات تجویز کرنا ،تولیدی صحت سے متعلق معلومات تک رسائی کے بنیادی انسانی حق پر مبنی تعلیم کی وکالت کرتے ہوئے اس موضوع کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کام کرنا، نوجوانوں کی قیادت میں تنظیموں اور نوجوانوں کے دیگر اداروں کا ایک کنسورشیم تیار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا تاکہ نوجوانوں پر مبنی پروگراموں اور اقدامات کو فروغ دینے میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں کو مدد فراہم کی جا سکے، شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ بیچ کے اراکین نیشنل یوتھ کونسل کی ایلومینائی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ نیشنل یوتھ کونسل کی میعاد اس نوٹیفکیشن کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لئے ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved