امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہین کا بی پی ایل میں ‘فارچیون باریشال’ کے ساتھ معاہدہ طے

لاہور(این این آئی) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ‘فارچیون باریشال’ کی نمائندگی کریں گے۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق بی پی ایل کی دفاعی چیمپئن ‘فارچیون باریشال’ نے آج فاسٹ باؤلر کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں، ایک مہینے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں سٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ گروپ سٹیج میچز میرپور اور سلہٹ میں بھی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں یہ کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved