امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ(این این آئی) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز جاری ہے جہاں گزشتہ روز پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دی۔ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم،کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویریانے شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپنر کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے ،ان کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے آج سکین ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved