کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کو دوسری شادی کی مشروط اجازت دے دی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کو دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں یاسر نواز کو ندا یاسر سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں میرا پیٹ بھی کم ہوگیا ہے، میں بالکل فٹ ہوگیا ہوں۔یاسر نواز کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر یہ کہتی ہیں کہ آپ کو کس نے کہا کہ فٹ ہوجا تو دلہن مل جائے گی۔ انہوں نے یاسر نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بھلے موٹے ہی ہو دلہن آپ کو تب ملے گی جب آپ کروڑ پتی بنو گے تو پہلے امبانی کی طرح بلینئر بن جائیں اس کے بعد بھلے 3شادیاں کرلیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔