امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر 23 ارب درہم سے تجاوز کر گئے

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر 2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 23 ارب درہم سے تجاوز کر گئے، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر 2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 23 ارب درہم سے تجاوز کر گئے، سال کے آغاز سے اب تک یہ ذخائر 27.76 فیصد یا 5 ارب درہم سے زیادہ بڑھے ہیں۔مرکزی بینک کے ماہانہ شماریاتی بلیٹن کے مطابق، ڈیمانڈ ڈپازٹس میں بھی 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1.083 ٹریلین درہم سے تجاوز کر گئے، جن میں 781.528 ارب درہم مقامی کرنسی میں ہیں۔بینکاری شعبے میں جمع کرائی گئی رقوم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں سیونگز ڈپازٹس 304.534 ارب درہم جبکہ ٹائم ڈپازٹس 888.473 ارب درہم تک پہنچ گئے ہیں۔مزیدبراں، متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے خالص بین الاقوامی ذخائر بھی بڑھ کر 1.317 ٹریلین درہم تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔سال کے ابتدائی 9مہینوں میں یو اے ای فنڈ ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے ہونے والے لین دین کی مالیت 14.338 ٹریلین درہم سے تجاوز کر گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved