امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی کا کیلیفورنیا پلان ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے،حنیف عباسی

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا 2023کا کیلیفورنیا پلان یہ ہے کہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے،خوارج، بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ پہلے پی ٹی آئی والے کہتے تھے امریکا نے حکومت گرائی آج یہ اس سے بھیک مانگ رہے ہیں، انہوں نے آٹھ سے دس لابنگ فرم ہائر کیں۔حنیف عباسی نے کہاکہ کانگریس اراکین کے ذریعے دس خطوط لکھے گئے، انہیں بھی ہائر کیا گیا، کیلیفورنیا پلان یہ ہے کہ آپ کو حکومت میں لائیں گے بدلے میں نیوکلئیر پاور پر بات کرنا ہوگی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ خوارج، بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، ان لوگوں کا کڑا احتساب ہوگا جو اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں، جیسے فتنہ خوارج کا خاتمہ کیا اسی طرح فتنہ سیاست کا بھی خاتمہ کریں گے۔حنیف عباسی نے کہاکہ آج مذاکرات کی بات ہو رہی ہے آج بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، پہلے یہ کہتے تھے امریکا نے حکومت گرائی آج یہ اس سے بھیک مانگ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے دھماکے کیے تو کہاں کہاں سے آفر آئی سب جانتے ہیں، ہم نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہم کٹ کر مرجائیں گے ایٹمی پلانٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہماری سرحدیں نیوکلئیر پاور کے ذریعے محفوظ ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری فوج نے جس طرح ہمارے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی ہے وہ سب جانتے ہیں، ان لوگوں کا کڑا احتساب ہوگا جو اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں، ایک شخص کبھی پختون کارڈ تو کبھی پابندیاں لگانے کی بات کرتا ہے، خوارج، بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved