اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے ایف بی آر میں 18نئی اضافی آسامیاں تخلیق کردیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 17اور اوپر کی اسامیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروس کی آسامیوں کی مجموعی تعداد 1293ہوگئی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کابینہ نے خالی آسامیوں کے خاتمے اور عارضی اسامیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔