امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لڑکیوں کا بہت زیادہ آزادی ملنے کی وجہ سے بھی سسرال میں گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے، آمنہ ملک

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کیلئے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔آمنہ ملک نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی مائوں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو ،اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو پھر کیا اسے چھوڑ دیں گے اور اس کے علاوہ لڑکوں کی مائیں اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہوئے اگر کسی ایسی لڑکی سے ملنے جائیں جو باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو اس طرح کے نامناسب سوالات پوچھتی ہیں کہ آپ باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو وہاں آپ کا کسی نا کسی لڑکے سے تعلق تو رہا ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved