امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ میں صورتحال ابتر ، پاکستان فوری طور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے،اسحق ڈار

قاہرہ(این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے، بنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے، پاکستان فوری طور پر اور بلا مشروط طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔مصر کے درالحکومت میں 8ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8)کے وزراء کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں رکن ممالک کے ساتھ میری موجودگی اعزاز کی بات ہے، میزبانی کیلئے مصر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مصر کی جانب سے شاندار میزبانی نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، ہم مصر کو ڈی 8ممالک کے نئے سربراہ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کیلئے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اسحق ڈار نے کہاکہ پرامید ہوں کہ اجلاس سے تمام رکن ممالک مستحکم ہوں گے، بنگلادیش نے گزشتہ 3سال میں ڈی 8کی عمدہ انداز میں سربراہی کی، بنگلادیش کی کوششوں سے رکن ممالک میں تعاون اور ترقی کو فروغ ملا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افسوس کیساتھ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے، پاکستان فوری طور پر اور بلا مشروط طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ ڈی 8وزراء کونسل اجلاس مشرق وسطی میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک اہم فورم ہے، پاکستان ڈی 8ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور تجارت کیلئے پرعزم ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved