امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں بحال ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،وزیراطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں بحال ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،اسلام آباد میں ناکام احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے من گھڑت پراپیگنڈے کا سہارا لیا، جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو علی امین گنڈاپور وفاق پر لشکرکشی میں مصروف تھے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ پی آئی اے کی یورپ کے لئے فلائٹس بحال ہوئی ہیں، پی ٹی آئی دور میں اسی ایوان میں ان کے وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے پر بات کی تو پوری دنیا میں نیشنل کیریئر پر سوالات اٹھے، پی آئی اے کی فلائٹس پر پابندی لگی ، اللہ کا فضل ہے کہ موجودہ دور میں پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہوئی ہیں۔ انہوں نے جو جرم کیا تھا موجودہ دور میں اس کا ازالہ ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں پی آئی اے پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ ان کے دور میں کیا معاملات ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرم کے معاملے پر علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرلیں، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی سبجیکٹ ہے، امن و امان کیلئے ہم حاضر ہیں، مگر جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے، کاش اس وقت انہوں نے کرم کا دورہ کیا ہوتا، وہاں امن و امان پر توجہ دی ہوتی تو آج یہاں احتجاج کرنے کی نوبت نہ آتی۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ بار بار لاشوں کا ذکر کر رہے ہیں، ایک نمبر بتا دیں، انہیں خود نہیں پتہ کہ کتنی لاشیں ہیں، جب اصل تعداد معلوم نہیں ہوتی تو جھوٹ پھیلایا جا رہا ہوتا ہے۔ ان کے دس رہنما دس مختلف اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں، انہوں نے راہ فرار اختیار کی، اس سے بچنے کے لئے بار بار جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved