اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن افغان سفارتخانہ آئے اور افغان سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت امارت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، امارت اسلامیہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔