کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمن بابا ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیوں کا کپلر ٹوٹنے سے رحمن بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں، ریلوے ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں، جبکہ اندرون ملک جانے والی مین لائن بلاک ہوگئی ہے۔ریلوے حکام نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جانے کیلئے روانہ ہوئی تھی، بعدازاں ریلوے حکام نے بتایا کہ ڈان ٹریک سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس 2گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کردی گئی ہے۔اپ ٹریک کلیئر نہ ہونے سے قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال اور ملت ایکسپریس بھی ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔