اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (آج)پیر16 دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن نے کہاکہ ضلع بھر میں (آج) پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔