امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیب نے ملک میں جعل سازوں کے نت نئے طریقوں سے عوام کو لوٹنے پر وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد(این این آئی)نیب نے ملک میں جعل سازوں کے نت نئے طریقوں سے عوام کو لوٹنے پر وارننگ جاری کر دی۔ نیب نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام مالی معاملات میں احتیاط کریں، احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے، باخبر رہیں اور محفوظ رہیں۔اس کے علاوہ نیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ اسکیموں کی فائلیں نہ خریدیں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے پیغامات جعلی ہوتے ہیں، ایسے پیغامات کا نہ جواب دیں نہ کوئی تفصیل فراہم کریں اور سرمایہ کاری کے بدلے میں بڑے انعام کا وعدہ بھی فراڈ ہوتا ہے، اس جھانسے میں بھی نہ آئیں۔قومی احتساب بیورو نے عوام سے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہنے کا کہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ لون ایپس بھی فراڈ کی ایک قسم ہے، اس پر بھی اعتبار نہ کیا جائے جبکہ پونزی اسکیموں کا فراڈ بھی زوروں پر ہے، آن لائن لاٹری کی اسکیموں کے فراڈ سے بھی بچا جائے۔ نیب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے جعلی پیغامات بھی بڑھ گئے ہیں، فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ بھی فراڈ ہے، عوام اپنے بینک اکاو?نٹ کی معلومات کسی کو نہ دیں، زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں نہ آئیں اور تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی اسکیم مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved