پیرس(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) آئندہ ماہ پیرس کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے جنوری 2025 میں آپریشنل ہونے والی پروازوں کی تیاریوں کے حوالے سے پی آئی اے کے مارکیٹنگ کے نمائندے سے ملاقات کی۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان براہ راست پروازیں سفر میں سہولت فراہم کریں گی اور کاروبار، سیاحت، خاندانی دوروں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔