امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہِ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت

کراچی/اسلام آباد/لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہِ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے 16 دسمبر 2014 کے وحشیانہ حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے، ایک ایسا واقعہ جس نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور ہمیں دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کر دیا۔انہوں نے شہید طلبہ اور اسٹاف ممبرز کے اہل خانہ کے حوصلے اور بہادری کو بھی سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک بھر میں رواداری، تعلیم اور امن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیے اِس افسوسناک دن کی برسی کے موقع پر اے پی ایس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور یہ تجدیدِ عہد کریں کہ ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جو دہشتگردی سے پاک ہو، جہاں ہر بچہ بلاخوف و خطر خواب دیکھ سکے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved