بیجنگ (این این آئی )چین کے صدر شی جن پھنگ 18 سے 20 دسمبر تک مکا جائیں گے جہاں وہ مادر وطن میں مکا کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مکا خصوصی انتظامی علاقے کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو حے یی چھنگ نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے مکاو کے دوبارہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مکا کی حمایت پر مرکزی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔حے یی چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی کی رہنمائی میں ایک ملک، دو نظام کے تحت مکا کے عوام مکا پر حکومت کرتے ہیں اور مکا و میں اعلی درجے کی خود اختیاری کو مزید نافذ کیا گیا ہے ۔