امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایف بی آر کا کم وقت میں سامان کی کلیئرنس کا نظام لانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے (آج) 15دسمبر سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، نئے نظام کے تحت بندر گاہوں اور سرحدی چیک پوسٹوں پر کم وقت میں سامان کی کلیئرنس ممکن ہوگی۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق سسٹم ٹرانسفارمیشن پلان کا اہم حصہ ہے، وزیرِاعظم نئے نظام کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق سینٹرل اپریزنگ یونٹ سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل میں قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ نئے نظام سے کلیئرنس میں کم وقت لگنے سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، اس کے نفاذ سے کسٹمز کے نظام میں نمایاں تبدیلی بھی متوقع ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے سسٹم سے اسسمنٹس میں بہتری ، شفافیت لائی جا سکے گی، نظام کو جلد ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ نئے نظام میں کسٹمز کے اپریزمنٹ کے کام کو کسٹمز کلکٹریٹس سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ 55افسران پہلے ہی یونٹ میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کیلئے پوائنٹ اسکورنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، درست ڈیکلریشن جمع کرانے والے کسٹمز ایجنٹس زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکیں گے۔بورڈ آف ریونیو کے مطابق جو ایجنٹس اپنی ڈیکلریشنز میں بہتری نہ دکھا سکے، ان کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے، اور کارکردگی نہ دکھانے والے ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved