ممبئی (این این آئی)سائوتھ سپر اسٹار الو ارجن کی پشپا 2نے سات دن میں دنیا بھر میں 1062کا بزنس کرکے شاہ رخ خان کی پٹھان کو کو پیچھے چھوڑ دیا ۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان گزشتہ جنوری میں ریلیز ہوئی تو اس نے آمدنی کے ریکارڈ قائم کر دیئے تھے اور بالی ووڈ میں اپنی حیثیت کا لوہا منوایا، جبکہ اس نے حیران کن طور پر چین میں ریلیز ہوئے بغیر ایک ہزار کروڑ کی حد کو پار کیا تھالیکن اب پشپا 2 نے تو صرف ایک ہفتے میں پٹھان کی مجموعی آمدنی سے زیادہ 1062 کروڑ کا بزنس کرلیا۔بعض ویب پورٹلز کے مطابق یہ رقم 1012 کروڑ ہے۔ اس سے قطع نظر پشپا ٹو ایک ہزار کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے والی تیز ترین فلم ہے، اس نے باہوبلی2دی کنکلوژن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔اسٹار اداکار پربھاس بلاک بسٹر فلم نے ایک ہزار کروڑ کے کلب میں شمولیت کا ریکارڈ 10دن میں قائم کیا تھا۔