لاہور( این این آئی)اے سی کسٹم ثمرا اظہر کی سربراہی میں لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کی گئی ، کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر ہیرے، گھڑیاں اور دیگر اشیا ء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔کسٹمز ترجمان کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر خالد راشد کے بیگ کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی ۔ بیگ سے 45 ہیرے ، 18 گھڑیاں اور دیگر اشیا ء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 91 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔مسافر خفیہ طریقہ سے لگژری آئٹمز کو بیگ میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا ۔کسٹم ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اشیا ء قبضے میں لے کر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے ۔