امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی کا انقلاب فروم ہوم مہینے میں ایک بارانگڑائی ضرور لیتا ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور ( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انقلاب فروم ہوم مہینے میں ایک بار انگڑائی ضرور لیتا ہے،24اور 26نومبر کو جویشلے خطاب کرنے والی بشری بی بی اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی ہیں،جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی دیکھیں کہ 26نومبر کو جو جھانسی کی رانی بن رہی تھی وہ گزشتہ روزمنہ چھپائے کررہی تھی۔ 23نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج اچھے بچوںکی طرح خاموش ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 26نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی۔ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی کہ ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان انکا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟وہ آج قوم کو یہ بھی بتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟بیچاری بشری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی اس کے گلے پڑ گیا۔بشری بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور ان کے غیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved