اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کے اجلاس میں سب سے زیادہ اور کم قیمت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وفاقی وزارت توانائی کے مطابق سب سے زیادہ مہنگی بجلی پاک جین پاور لمیٹڈ کی 36.21 روپے کے وی ہے۔وزارت توانائی نے بتایا کہ فوجی کبیر والا پاور کمپنی لمیٹڈ کے فی کے وی نرخ 35.30 روپے اور نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کے فی کے وی نرخ 34.72 روپے ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق سب سے سستی بجلی اوچ پاور لمیٹڈ کی 3.10 روپے فی کے وی ہے۔ تھر کول بلاک 1 کی فی کے وی 5.53 روپے ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کی 5.56 روپے کے وی ہے۔